لاہور (خبر نگار) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تین روزہ پاکستان شاپنگ فیسٹیول آج سے ایکسپو سنٹر لاہور میں برانڈہب کے اشتراک سے شروع ہوگا جس کا تھیم سال کی سب سے بڑی سیل ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبرتجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کررہا ہے۔ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، لاہور چیمبر نے برانڈ ہب کے ساتھ مل کر ایکسپو سنٹر، لاہور میں 14 سے 16 اپریل 2023 تک ”پاکستان شاپنگ فیسٹیول“ کے انعقاد کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد اپنے ملک کا سافٹ امیج اجاگر کرنا، کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور مختلف سرگرمیاں پیدا کر کے کاروباری برادری کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے تاجروں کو پاکستان شاپنگ فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حصہ بن کر وہ اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں۔ اس میں لاہور چیمبر کے 30 ہزار سے زائد ممبران ، تمام ٹریڈ باڈیز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کو بھی مدعو کیا گیا ہے، حکومت پنجاب کے تعاون سے خصوصی الیکٹرانک، پیپر میڈیا اور سوشل میڈیا کوریج، وسیع انڈور اور لاہور شہر کے ایکسپو سینٹر اور پرائم لوکیشنز میں آوٹ ڈور اشتہارات کے مواقع، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات کی شرکت اور متنوع رنگا رنگ تقریبات میں اسپانسرشپ کے مواقع بھی اس کا حصہ ہونگے۔
Related Articles
Check Also
Close