سٹی

رمضان المبارک کے دوران لیسکو اپنے صارفین کو بہترین سہولیات اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔چیف ایگزیکٹو انجنئیر شاہد حیدر

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پر لیسکو ریجن بھر میں رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کر رہی ہے اسی سلسلے میں باقی سرکلزکی طرح سینٹرل سرکل میں بھی تشکیل دی گئی سپیشل ٹیمیں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں صارفین تک بجلی کی معیاری اور بلا تعطل سپلائی اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ رمضان المبارک میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل محمّد رشید کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے گئے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کے مطابق تمام ڈویژنز کے فیلڈ اسٹاف نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن 130 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے116,246 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والے16 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس، لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button