روایتی پولیسنگ کی بجائے دنیا بھر میں ماڈرن ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے،ایم ڈی سیف سٹیز. سیف سٹی کا تربیتی دورہ جدید طریقہ تفتیش اورجرائم کی سرکوبی میں مددگار ہوگا، زیر تربیت افسران
لاہور(خبر نگار)
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت ASPs کے وفد نے دورہ کیا۔14 انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں جدید پولیسنگ بارے تربیت دی گئی۔زیر تربیت فسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اور ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔پولیس افسران کو ڈیجیٹل فورانزک ایویڈنس کی قانونی اہمیت اور تفتیش کے عمل بارے تربیت دی گئی۔اس موقع پروفد کوافسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈسیٹس اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم بارے تربیت دی گئی۔زیر تربیت اے ایس پیز نے 15ایمرجنسی کالزاور ان پر پولیس رسپانس کا عمل دیکھا۔پولیس افسران کو میڈیا مینجمنٹ اور پبلک ریلیشنز بارے بھی تربیت دی گئی۔زیر تربیت افسران نے سیف سٹیز پراجیکٹ کی ورکنگ، چیلنجز اور سکیورٹی میں بہتری کے متعلق سوالات پوچھے۔مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان کو بتایا کہ نوجوان افسران ٹیکنالوجی کو بہترانداز میں سمجھتے ہیں جسکا فورس کو فائدہ ہوگا۔جرائم کی بیخ کنی اور مظلوم کا سہارا بننے کیلئے سروس کو عبادت سمجھنا ہوگا۔ روایتی پولیسنگ کی بجائے د نیا بھر میں ماڈرن ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے۔ زیر تربیت افسران نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کا تربیتی کورس جدید طریقہ تفتیش اورجرائم کی سرکوبی میں مددگار ہوگا۔بعد ازاں پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور وفد کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔