سٹی

کمشنر آفس لاہور میں نگران صوبائی وزیر ہاوسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر اور کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پریس کانفرنس کی

لاہور(خبر نگار) کمشنر آفس لاہور میں نگران صوبائی وزیر ہاوسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر اور کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں لاہور کی تمام کمرشل بلڈنگز میں منظور پارکنگ سپیسز کو پارکنگ کیلئے استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں عید کے فوری بعد پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا تمام منظور شدہ پلازے، عمارتوں پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات ، دوکانیں، شوروم وغیرہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ متعلقہ تاجر ایسوسی ایشن کی ضمانت اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ڈی سیلنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی 9 ماڈل شاہراہوں کو ہر لحاظ سے ماڈل بنایا جارہا ہے۔ کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ماڈل شاہراہوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ پارکنگ بحالی کیلئے کاروباری افراد کو عید کی چھٹیوں تک کی مہلت دی جاتی ہے۔ کمرشل عمارتوں ، پلازوں شاپنگ سنٹرز، میگا سٹورز کو مطلع کیا جاتا ہے پارکنگ کی جگہ پر پارکنگ فوری بنائیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے ورکنگ ڈے سے آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر پنجاب سید اظفر علی ناصرنے کہا کہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے۔ صوبائی ہاوسنگ وزیر پنجاب نے کہا کہ پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر کاروباری سرگرمیاں، تجاوزات نہیں چلنے دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے آدھے مسائل پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر تجاوزات بننے کی وجہ سے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر ہاوسنگ نے کہا کہ شہر بھر میں بلا امتیاز کاروائی ہو گی، کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تمام کاروباری حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عید تک تجاوزات ختم کریں۔ نگران صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کی املاک سیل کرکے سخت ایکشن کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے جامع لائحہ عمل بنا یا گیا ہے۔ شہر میں سموگ اور بڑھتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنے پر رہے ہیں۔ عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے سے ہی کریک ڈاو¿ن کا آغاز کر دیا جائے گا۔نگران صوبائی وزیر پنجاب سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے اس آپریشن کی منظوری دی ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈی اے، ٹیپا کی ٹیمیں شہر بھر میں سروے کر رہی ہیں۔ عید سے قبل تمام عمارتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے جائیں گے۔ ایل ڈی اے نئی بلڈنگز کی منظوری کے لیے روف ٹاپ گارڈننگ اور سولر کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور شہر کی خوبصورتی اور رونق کو بحال کیا جائے گا۔ شہر لاہور میں صرف پھلدار اور پھولدار درخت لگیں گے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا کہ شہر میں چیل گوشت پھینکنے اور فروحت کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر ، چیف ٹیپا، ایل ڈی اے اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button