سٹیصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کا پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ کادورہ

پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے پی کے ایل آئی میں مزیدطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹر جاوید اکرم

پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ جگراورگردے کے امراض میں مبتلامریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہاہے

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ کاتفصیلی دورہ کیا۔ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈارنے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کا استقبال کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اس موقع پر ڈاکٹرفیصل امیر،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق ودیگرفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس حوالہ سے ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈارنے بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے آپریشن تھیٹرز کا بھی دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ جگراورگردے کے امراض میں مبتلامریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔پی کے ایل آئی کی سولرائزیشن کرنے جارہے ہیں۔پی کے ایل آئی کے نرسنگ کالج کیلئے بھرتیوں کے حوالہ سے بھی پیش رفت جاری ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے پی کے ایل آئی میں مزیدطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ کو عوام کیلئے مزیدسودمندبنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button