سٹیسیاست

جماعت اسلامی نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی نوجوانوں کے لئے بنوقابل پروگرام کا اعلان کر دیا

1971کی سیاسی جنونیت کا خمیازہ بھگت رہے ہیںجماعت اسلامی ملک میں لگی آگ کو ٹھنڈا کرنا چاہتی ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، محمد جاوید قصوری ، وقاص بٹ کی مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں اور پرنٹ و الیکٹرونک کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد پریس بریفینگ

لاہور (خبر نگار)جماعت اسلامی نے کراچی کے بعد لاہور میں میں بے روزگارنوجوانوں کی آئی ٹی کے ذریعے ٹریننگ اور ہنرمندی کے ذریعے بے روزگاری ختم کرنے کا جامع پلان تیار کیا ہے ۔ اس کو لاہور سمیت پورے پنجاب میںپھیلایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری ، نائب امیر جماعت اسلامی وقاص بٹ نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں اور پرنٹ و الیکٹرونک کے نمائندوں کو پریس بریفینگ دیتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیںان کی صلاحیتوں کو نکھار قومی دھارے میں لائیں گے ۔مفاد پرستانہ پالیسیوں نے ریاست کو کمزور کیا ہے ۔ نوجوان پریشان ہیں ترقی کے مواقع ناپید ہو چکے ہیںبنو قابل ایک جماعت اسلامی کا انقلابی پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو آگے لانا ہے ۔امیر العظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی ملک کی ترقی اینٹ اور ریت سے نہیں ہوتی بلکہ پائیدار ترقی کے لئے نوجوانوں کی اخلاقی و فنی تربیت کرنا ہو گا۔آج پاکستان سیاسی جنونیت کا شکار ہے ،1971کی جنونیت کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیںجماعت اسلامی ملک میں لگی آگ کو ٹھنڈا کرنا چاہتی ہے۔قومی مفاد کے لئے اس جنونیت کو ختم کرنا ہو گا ۔ جمہوریت سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔ جماعت اسلامی تنہا اپنے مورچے پر کھڑی ہے ۔ ہم ہر سال زکوة اور عطیات پر کروڑوں افراد کی مد د کرتے ہیں اور یہ سلسلہ کسی ایک شہر نہیں بلکہ پورے پاکستان میں بلا تفریق جارہ ہے ۔ اگر جماعت اسلامی کو قومی خزانہ سپرد کر دیا جائے تو ہم ملک و قوم کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان رمضان کے مہینے میں وجود میں آیا تھا ´قائد اعظم نے اس کو اسلام کی تجربہ گاہ قرار دیا تھا مگر بد قسمتی سے آج یہ ملک سودی نظام کے شکنجے میں جھکڑا ہوا ہے ۔ کرپشن کی نئی نئی داستانیں سنا دے رہی ہیں۔ عام آدمی کی مشکلات میں حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلو ں کی بدولت بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔اشیا ءضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ لوگوں کے لئے سحر و افطا ر کرنا بھی محال ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت جس کام کے لئے آئی تھی وہ اس کام کے سوا سب کچھ کر رہی ہے ۔ اشرافیہ نے پورا ملک ہی یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی ، مراعات کے نام پر جو لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے اس کو ختم کیا جائے گا ۔ ریلیف عام آدمی کا مقدر ہو گا ۔ جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ وقاص بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنو قابل ایک اچھا پروگرام ہے ۔ لاہور کے نوجوانوں کا اس پروگرام کا حصہ بنائیں گے ۔ اور انہیں سیاسی شعور دیں گے ۔ نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں ۔ ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button