کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کے ہمراہ اجلاس کیا
اندرون لاہور میں خالی پلاٹس پر بلدیہ عظمی و والڈ سٹی پارٹنرشپ کے تحت پلاننگ کریں گے۔ محمد علی رندھاوا کمشنر لاہور
لاہور (خبر نگار) آثارقدیمہ و عالمی ورثہ کی حامل لاہور کی تاریخی عمارات کا تحفظ و سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اندرون لاہور میں خالی پلاٹس پر بلدیہ عظمی و والڈ سٹی پارٹنرشپ کے تحت پلاننگ کریں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شاہ غوث لائبریری پر ملٹی پرپز عمارت کی تعمیر کیلئے والڈ سٹی تجاویز پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون لاہور میں بننے والے تمام پبلک ٹوائلٹس کا ڈیزائن والڈ سٹی آرکیٹیکچر کے مطابق ہوگا۔ پارکنگ ایریا کی والڈ سٹی میں انتہائی ضرورت ہے۔ پلاننگ کی جائے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اے سی متبادل جگہوں پر رم مارکیٹ والوں کو آگاہ کریں۔
کمشنر لاہورمحمد نے کہا کہ رم مارکیٹ کو رنگ روڈ کے قریب اور اس کی متعلقہ مارکیٹ کے قریب منتقل کیاجائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ سمیت پورے تاریخی کمپلیکس کے گرد بفر زون یقینی ہوجائیگا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے، ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ،پولیس، کمشنر لاہور آفس کے افسران و اے سیز اور ڈائریکٹرز والڈ سٹی اتھارٹی لاہور نے شرکت کی۔