سٹیسیاست

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو چیف جسٹس آف پاکستان کا خراج تحسین پیش کرنا قابل ستائش ہے

جماعت اسلامی امید کی کرن، عوام حقیقی تبدیلی کے لئے ایماندار لوگوں کوموقع دیں-امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو چیف جسٹس آف پاکستان کا خراج تحسین پیش کرنا قابل ستائش ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کو درپیش سنگین قسم کے مسائل سے باہر نکالنے کے لئے تن تنہا کوشش کر رہی ہے۔ ملکی حالات کے پیش نظر، ڈائیلاگ کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔عدالت عالیہ کا سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ کے لئے وقت دینا ایک مثبت اقدام ہے، ضرورت اس امر کی ہے تمام سیاسی جماعتیں آپسی اختلافات کو بھلا کر ملک و قوم کی خاطر ایک میز پر بیٹھیں۔ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی سیاست قومی سلامتی کے لئے نقصان کا باعث ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور سیاسی عدم استحکام سے نجات حاصل کرنے کے لئے مذاکرات کے ذریعے ایک وقت میں تمام انتخابات کا انعقاد کرنا ہو گا اور تناضر میں پی ٹی آئی اور پی ڈیم ایم کو قومی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔ سیاسی محاذا ٓرائی نے ایک مرتبہ پھر ملک و قوم کو نوے کی دھائی والی سیاست میں دھکیل دیا ہے۔ اداروں کے خلاف چڑھائی کا خمیازہ غیر جمہوری قوتوں کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کے لئے امید کی کرن ہے، ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔جب تک قوم خود اپنی تقدیر بدلنے کا فیصلہ نہیں کرے گی اس وقت تک چور،ڈاکو،لیٹرے اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے افراد ہی اقتدار میں آتے رہیں گے اور ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑکرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button