اسلام آباد: سپریم کورٹ کو ضامن یا ثالث بننے کا حق نہیں دے سکتے
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ کا فیصلہ پارلیمان نے قبول نہیں کیا، آج بھی حکومت اور پارلیمان تین چار کا فیصلہ آئینی و قانونی سمجھتی ہے اور 3/2 یا پانچ دو کا فیصلہ غلط اور غیر آئینی و غیر قانونی ہے، لیکن سپریم کورٹ تین رکنی بنچ کے ساتھ معاملات آگے لے جانا چاہتی ہے، کل اس بنچ نے الیکشن فنڈز کا جواب مانگا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں یا آپ کو سپریم کورٹ کو ضامن نہیں بنانا چاہیے، پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ کو ضامن ، ثالث کا حق نہیں دے سکتے، یہ ان کا کام نہیں، ضامن بننا اور پنچایت کروانا سپریم کورٹ کا کام نہیں
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے پارلیمنٹ اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور پارلیمنٹ کا فیصلہ مقدم ہے، سب کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔