جرم و سزاسٹیصحت

موٹر وے، لاری اڈے، بس سٹاپ، پارکس، بیکریاں

پنجاب فوڈ اتھارٹی عید سپیشل مہم اختتام پذیر، رپورٹ جاری

صوبہ بھر میں 6347 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 1107 کو جرمانے، 5266 کو اصلاحی نوٹسمعیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں چھٹیوں میں بھی فیلڈ میں رہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

لاہور (خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عید سپیشل چیکنگ مہم میں موٹر وے، لاری اڈے، بس سٹاپ، پارکس، بیکریوں کی رپورٹ جاری کر دی۔صوبہ بھر میں 6347 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ناقص انتظامات پر 1107 کو جرمانے عائد جبکہ 5266 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ عید سپیشل چیکنگ مہم میں موٹر وے، لاری اڈے، بس سٹاپ، پارکس میں واقع فوڈ پوائنٹس اور بیکریوں کی رپورٹ جاری کر دی۔صوبہ بھر میں 6347 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ناقص انتظامات پر 1107 کو جرمانے عائد جبکہ 5266 کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔راجہ جہانگیر نے بتایا کہ 2542 مٹھائی یونٹس کی چیکنگ کی گئی 671کو جرمانے اور 1762کر اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ۔بس اڈوں،ریلوے اسٹیشن پر 1432فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 116کو جرمانے اور1045کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔مزید برآں603 پارکس کینٹینوں اور فوڈ ٹھیلوں کی چیکنگ کرتے ہوئے17کوجرمانے،اور577 کو ہدایات جاری کی گئی۔موٹروے ریسٹ ایریاز میں 170فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے25کوجرمانے جبکہ130کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کا میزید کہنا تھا کہ ہوٹل ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو چیک کرتے ہوئے 653پوائنٹس کو چیک کیا گیا ۔قوانین کی خلاف ورزی پر 85کو جرمانے اور 546کو نوٹس جاری کیے گئے۔اسی طرح1550فوڈپوائنٹس کو چیک کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر 193کو جرمانے اور 1206کو نوٹس جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں چھٹیوں میں بھی فیلڈ میں رہیں۔فرض کی ادائیگی اولین ترجیح، تمام ٹیمیں خصوصی داد کی مستحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button