جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی فورم پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کا لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے عوام کو سٹرکوں پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں جلسے اور مظاہرے کرے گی
جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مذاکرات پر کسی بھی قسم کے دباؤ سے انکار کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بنا ہمارے خلاف یک طرفہ فیصلہ کیا، ایوان کی قرارداد اور قانون سازی کے خلاف فیصلے دیئے گئے۔