واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی پروفیسر محمد سلیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، تحقیقات کا آغاز کر دیا گا
لاہور (خبرنگار)چلڈرن ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں نرس مردہ حالت میں پائی گئی جس کی اطلاع ملتےہی ایم ڈی چلڈرن ہسپتال سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ذرئع کے مطابق پاکپتن کی رہائشی رخسانہ نامی سٹاف نرس کارڈیک سرجری آئی سی یو میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں جوکہ گزشتہ روز اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں ذرائع کے مطابق رخسانہ کے والد کی ایک ماہ قبل وفات ہوئی تھی ، مذکورہ سٹاف نرسنگ ہاسٹل کے سنگل روم میں رہائش پذیر تھیں اور انکی والدہ کی طبیعت بھی ناساز ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹاف رخسانہ گھریلو مسائل کےباعث ذہنی دباو کا شکار تھیں اس ضمن میں جب چلڈرن ہسپتال کے ایم ڈی پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم سے بات چیت کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ سٹاف کی وفات کی اطلاع ملتے ہی میں ہسپتال پہنچ گیا تھا انکا کہناتھا کہ سٹاف رخسانہ کی مارننگ ڈیوٹی تھی جبکہ وہ ڈیوٹی پر نہ پہنچیں تو انکی ساتھی سٹاف نرسز نے ان سے رابطہ کی کوشش کی کوئی جواب نہ ملنے پر انہوں نے ان کے کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ وہاں مردہ حالت میں پائی گئی ۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر جو معلوم ہوا ہے اسکے مطابق سٹاف نرس گھریلو مسائل کے باعث ذہنی دباو کا شکار تھیں انکے گھر اطلاع دے دی گئ ہے جس کے بعد پولیس سمیت ااسکے ورثاء بھی ہسپتال پہنچ گئے اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش انکے حوالے کر دی جائے گی