پاکستانتازہ ترینسیاست

مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے آئینی حدود میں مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن سفیر ایلفرڈ گرانس سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے زمان پارک میں خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حکومتی سطح پر دستور سے انحراف کے جمہوریت سنگین منفی اثرات پر بھی بات چیت کی گئی

اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے متحرک ہے، بنیادی حقوق کی ضمانت اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے عوامی رائے کے بل بوتے پر حکومت کا قیام جمہوریت کی اساس ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button