معروف برانڈز، ریستوران، بیکری، فوڈ پوائنٹس شامل، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ چوہدری محمد علی رندھاوا
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایل ڈی اے کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں سیل کی گئی املاک کو مالکان و انتظامیہ کی جانب سے خود ہی ڈی سیل کرنے پر مقدمات درج کرانے کا حکم دیا۔ کمشنر لاہور کے حکم پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ علی نصرت نے مقامی پولیس اسٹیشن میں 9 املاک کے مالکان و انتظامیہ کے خلاف استغاثے جمع کرا دیئے۔ کمشنر محمد علی رندھاوا نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات دیئے۔
جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ پر پارکنگ کی جگہ مختص نہ کرنے پر ان املاک کو سیل کیا گیا تھا۔ ان املاک میں معروف برانڈز، ریستوران، بیکری س فوڈ پوائنٹس شامل ہیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پارکنگ کی جگہ مختص نہ کرنے اور تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں اور ایسے عناصر جو قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔
Greetings! Very useful advice in this particular article! Its the little changes that will make the biggest changes. Thanks for sharing!