سٹیسیاست

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے انتخابی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کر دیا

لاہور (خبر نگار)
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے انتخابی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کر دیا
ڈاکٹر یاسمین راشد کی پارٹی رہنما چوہدری عبدالغفور پپو اور میاں تنویر کے ہمراہ اپنے انتخابی حلقہ پی پی 173 میں آمد حلقے کی عوام نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا بھرپور استقبال کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقے کی یونین کونسلز میں موجود انتخابی دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقے میں ڈور ٹو ڈور انتخابی کمپین کا آغاز کیا ڈاکٹر یاسمین راشد نے یونین کونسل 59 60 52 54 48 51 کے دورے کیے
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پی پی 173 سمیت لاھور کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ چیئرمین عمران خان نے پی ڈی ایم کی 13 کرپٹ جماعتوں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ن لیگ نے شکست کے ڈر سے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ھے۔پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کو ہر محاذ پر شکست دے گی۔ پی پی 173 کی عوام کا جوش و خروش بتا رہا ھے لاھور پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ھوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی انشاء اللہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔ انشاءاللہ چیئرمین عمران خان دوبارہ ملک کے وزیراعظم بنے گے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں حلقے کے کارکنان اور عوام موجود تھے

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button