جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ پنجاب پولیس گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ان ایکشن

غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 30 ہزار من گندم برآمد،سرکاری پروکیورمنٹ سنٹرز میں منتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں گندم کی غیر قانونی ذخیر ہ اندوزی اوربین الصوبائی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں سپیشل برانچ پنجاب کی مخبری پر پولیس ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے ساتھ مل کر مشترکہ کاروائی میں ضلع مظفر گڑھ میں ہیڈ محمد والہ کے نزدیک نجی فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 30 ہزار من گندم برآمدکرکے قبضے میں لے لی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس، محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ رات مشترکہ طور پر کاروائی کی اور برآمد کی گئی ہزاروں من گندم کو سرکاری پروکیورمنٹ سنٹرز میں منتقل کر دیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی یا بین الصوبائی اسمگلنگ پر بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں، پولیس ٹیمیں متعلقہ سرکاری اداروں کو کریک ڈاؤن میں بھرپور معاونت فراہم کریں اور مشترکہ کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button