سٹی

تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایم سی ایل،ایل ڈی اے،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری

ٹاؤن شپ مین کالج روڈ گرینڈ آپریشن کے دوران 8 املاک سے تجاوزات مسمار کرکے 7 کو سر بمہرکر دیا گیا۔

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایم سی ایل،ایل ڈی اے،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ٹاؤن شپ مین کالج روڈ گرینڈ آپریشن کے دوران 8 املاک سے تجاوزات مسمار کرکے 7 کو سر بمہرکر دیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ٹیموں نے ٹاؤن شپ کالج روڈ پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیل کی گئی املاک میں بینک، بڑے سٹور، فوڈ پوائنٹس شامل ہیں۔کالج روڈ پر قائم گراسری سٹورز نے پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنا رکھی تھیں۔ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ کی جگہ پر لگے شیڈز، بورڈ، شٹر و دیگر تجاوزات مسمار کر دیں جبکہ کاکا بھیا بریانی، اسامہ الیکٹرانکس، تین نجی بینک اور دوکانیں سیل کر دی گئیں۔ کمشنر لاہور آفس کے مطابق پارکنگ سے تجاوزات ہٹانے پر مالکان و انتظامیہ کو بار بار نوٹسز دیئے گئے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پارکنگ ایریا پر مختص جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button