سٹی

کاروبار کے فروغ کیلئے اگر این او سی ز کی غیر ضروری تاخیر کی گئی تو افسران معطل ہوسکتے ہیں۔ محمد علی رندھاوا

ایم سی ایل،ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ لاہور کا مشترکہ ورکنگ فورم این او سیز کو فوری فائنل کرے۔کمشنر لاہور

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ کاروبار کے فروغ کیلئے اگر این او سی ز کی غیر ضروری تاخیر کی گئی تو افسران معطل ہوسکتے ہیں اس پر سخت ایکشن ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل،ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ لاہور کا مشترکہ ورکنگ فورم این او سیز کو فوری فائنل کرے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم سی ایل کے پاس کوئی زیر التوا این او سی نہیں۔24جاری ہوچکے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ایل ڈی اے کے پاس زیر التوا کیسز حل کیلئے 5دن کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ڈی سی ز نوٹ کریں مثبت اپروچ لیں۔ این او سی ز درخواست گزارگان کو خود اپروچ کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ این او سی جاری کریں یا مسترد کریں۔تاخیر یا زیر التوا نہ رکھیں۔تاخیر پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔ کاروباری افراد کو این او سی ز جاری کرنا مجموعی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایم سی ایل و ضلعی انتظامیہ لاہور کے پاس ایل ڈی اے کے تمام کیسز مشترکہ ورکنگ فورم سے حل ہوچکے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پٹرول پمپس این او سی ز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، چیف میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ امین مغل،ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے عمران علی، چیف ٹاون پلاننگ ایل ڈی اے شکیل منہاس نے مشرکت کی جبکہ ننکانہ، قصور، شیخوپورہ کے ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button