کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے علی زیب انڈرپاس کا دورہ
کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے علی زیب انڈرپاس سے خود گزر کر ٹریفک روانی، اشارے،سگنلز اور کیٹ آئیز کا جائزہ لیا
لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے علی زیب انڈرپاس کا دورہ کیا جس کے بعد انڈرپاس کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا وسی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے برکت مارکیٹ بذریعہ علی زیب انڈرپاس تا فردوس مارکیٹ تک سفر بھی کیا۔ٹریفک روانی، اشارے،سگنلز اور کیٹ آئیز کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کے دورے کے ساتھ ہی جنرل پبلک کے لیے علی زیب انڈر پاس کھل گیا۔ علی زیب انڈر پاس کی تکمیل سے کلمہ چوک ری ماڈلنگ عوامی پراجیکٹ مکمل ہوگیا۔ برکت مارکیٹ تا لبرٹی چوک انڈر پاس پہلے ہی عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا آج علی زیب انڈرپاس (علی زیب بیرل ) بھی کھل گیا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ علی زیب انڈرپاس سے پبلک ٹریفک نے گزرنا شروع کردیا ہے۔اس کا باقاعدہ افتتاح نگران سی ایم پنجاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کلمہ چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کو ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کر لیا گیا ہے۔سی بی ڈی پنجاب کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں۔ تمام محکموں نے سی بی ڈی پنجاب کو مکمل معاونت فراہم کی تھی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ میگا پراجیکٹ ہے۔ کاروبار و ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ہوگا۔ علی زیب انڈرپاس کی طرف سڑک کو بلیو رنگ سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ٹریفک فرینڈلی سپیڈ بریکرز سے انڈر پاس میں ٹریفک رفتار کو کنٹرول کیا گیا ہے۔اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے تمام افسران بھی موجود تھے۔٭