تعلیمسٹی

کینیڈا کے سرکاری وفد کی ارفع کریم ٹاور آمد، پنجاب آئی ٹی بورڈ کا دورہ

لاہور (خبر نگار)
کینیڈا کے سرکاری وفد کی ارفع کریم ٹاور آمد، پنجاب آئی ٹی بورڈ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف نے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی نمائندگی کرتے ہوئے وفد کو آئی ٹی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

وفد میں برامپٹن سٹی کونسلر روڈنی پاور، ڈائریکٹر اکنامک ڈویلپمنٹ کلیئر بارنیٹ، پروگرام مینجر انعم نسیم اور بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر عمید زاہد شریک تھے۔

اس موقع پر پی آئی ٹی بی چیف ٹیکنالوجی آفیسر عادل اقبال خان، جوائنٹ ڈائریکٹر حماد خالق، پاشا کے CEC ممبران مدثر ملک اور علی احسان سمیت سینئر حکام بھی موجود تھے۔

وفد کو پی آئی ٹی بی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے ویژن اور دائرہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے صوبہ میں ریجنل پلان 9 جیسے اقدامات کے ذریعے کاروباری ایکو سسٹم کو فروغ دینے میں پی آئی ٹی بی کے تعاون کو سراہا۔

سٹی کونسلر برامپٹن اور ڈائریکٹر اکنامک ڈویلپمنٹ نے برامپٹن شہر میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین کاروباری مواقعوں اور ایکو سسٹم کو مربوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button