سٹی

آئندہ دنوں میں پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے ۔ پی ڈی ایم اے

رواں ہفتہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے

لاہور (خبرنگار)پراونشنل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے اور آج سے 13 مئی کے دوران پنجاب کے جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو گا جبکہ جنوبی پنجاب کے دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 سینٹی گریڈ اور بالائی و وسطی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت 2 سے 3 سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان حضرات موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں اور عوام الناس گرمی سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button