تعلیمٹیکنالوجیسٹی

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب کا ایک اور احسن قدم، تمام ہسپتالوں کی ادویات کا ریکارڈ IT پورٹل پر ڈال دیا

ادویات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی اور سہل کرنے کے اقدامات جاری رہیں گے۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی

لاہور۔(خبر نگار) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب نے ایک اور احسن قدم اٹھاتے ہوئے تمام ہسپتالوں کی ادویات کا ریکارڈ IT پورٹل پر ڈال دیا۔محکمہ صحت نے MICS پورٹل نافذ العمل کر دیا۔اب ہر ہسپتال دوسرے ہسپتال میں موجود ادویات کا ریکارڈ دیکھ سکے گا۔
سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہاکہ اگر کسی ہسپتال میں کسی دوائی کی کمی ہو تو کسی بھی دوسرے ہسپتال سے دوائی MICS پورٹل کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ ادویات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی اور سہل کرنے کے اقدامات جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button