سٹی

ملک بھر میں امن و عامہ کی صورتحال کے پیشِ نظر، لیسکو ریجنل اور فیلڈ اسٹورز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

لاہور(خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ملک بھر میں امن و عامہ کی صورتحال کی پیش نظر لیسکو کے ریجنل اور فیلڈ اسٹورز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سینئر منیجر مٹیریل مینجمنٹ لیسکو کی جانب سے تمام ریجنل سٹورز منیجرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ مٹیریل کے سٹاک کی مقدار کو برقرار رکھا جائے، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فائر فائٹنگ آلات کو فنکشنل رکھا جائے، سٹورز کا تمام سٹاف دورانِ ڈیوٹی دفاتر میں موجود رہے، تمام سٹورز منیجرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ دفاتر میں موجود سیکیورٹی گارڈز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چاق و چوبند ہیں، لیسکو مٹیرل کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔اعلامیے کے مطابق تمام ایمرجنسی سروسز جیسا کہ بم ڈسپوزل یونٹ، فائر بریگیڈ، پولیس ایمرجنسی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایدھی ایمبولینس سروس کے رابطہ نمبرز ریجنل سٹور منیجرز اور فیلڈ سٹور منیجرز کے دفاتر میں آویزاں کیے جائیں، دفاتر کے نظام کو بہترین انداز میں چلانے کے لیے ایس او پیز کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button