ذرائع کے مطابق عمران خان نے بنی گالہ جانے کا پلان تبدیل کر دیا، اسلام آباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ، لاہور آنے کا فیصلہ پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث کیا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ مجرم ہے، اندربیٹھ کر باہر کے حالات کیسے کنٹرول کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ باہرپنجاب پولیس ہے، مجھے گرفتار کیا تو پولیس کیلئے مشکل ہو گی۔ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں پھر سے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟ ڈیل کے سوال پر عمران خان مسکرا دیے کہا خدشہ ہے کہ ہائیکورٹ سے نکلتے ہی مجھے دوبارہ گرفتار کر لیں گے۔
عمران خان نے بتایا کہ مجھے بشریٰ بی بی سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی