تعلیمسٹی

ACCA نے COLABSکے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کر لئےACCA نے COLABS

ACCA نے COLABS
کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کر لئے

لاہور (خبر نگار) اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آ ف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) اورCOLABS نے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامے میں علم کے تبادلے، مالیاتی صلاحیتوں میں بہتری، کاروباری منصوبہ بندی، کاروباری تشخیص، مالیاتی ماڈلنگ، کاروباری اخلاقیات، حکمرانی کے ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے انتظام جیسے اہم موضوعات پر آگاہی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اس ایم او یو کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں COLABS کے بانی اور سی ای او عمر شاہ اور ACCA کے سربراہ پاکستان اسد حمید خان سمیت دونوں اداروں کی سینئر انتظامیہ بھی موجود تھی۔

ACCA کے ساتھ ایم او یو مختلف سرگرمیوں کے لیے رہنما اصول فراہم کرتا ہے تاکہ ACCA اور COLABS کے درمیان COLAB کی پارٹنر تنظیموں کی مالی صلاحیت کو بڑھانے میں تعاون کو بڑھایا جا سکے۔ اس تعاون میں دونوں تنظیموں کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کے دائرہ کار کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے صلاحیت سازی کی ورکشاپس اور ویبینارزجیسے پروگرامات شامل ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نیکہاکہ "یہ شراکت داری COLABSکی پارٹنر تنظیموں کے لیے ایک آؤٹ ریچ اور مواقع کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جو نہ صرف اپ سکل بلکہ پاکستان کی معیشت میں شراکت میں ان کے پیشہ ورانہ کردار کو بھی سمجھتی ہے "۔

مفاہتی یاد داشت کے بارے میں COLABS کے سی ای اوعمر شاہ نے مزید کہاکہ "ہم پاکستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور معیشت میں بہتری لانے کے حوالے سے ACCA کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔اس تعاون میں COLABS پارٹنر تنظیموں کے لیے مختلف پروگراموں پر آگاہی سیشنز بھی منعقد کرے گی، جیسے ACCA کے منظور شدہ ایمپلائز پروگرام اور ACCA لرننگ سرٹیفکیٹ جیسے اقدامات شامل ہیں۔

COLABS اور ACCA کے درمیان دستخط شدہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان کیلنڈر تیار کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے مشترکہ یا آزادانہ سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے زیادہ تعاون کی بنیاد رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button