تعلیمسٹی

یو ایچ ایس کے تحت ایم بی بی ایس اور ڈی پی ٹی تھرڈ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پیر کے روز ایم بی بی ایس اور ڈی پی ٹی تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل میں 44 میڈیکل کالجوں کے5391 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 4700 پاس اور 653 فیل ہوئے۔ یوں کامیابی کی شرح 87.80 فیصد رہی۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان کی حرا ظہور نے 910/1000 نمبروں کے ساتھ پہلی، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی سویرا ریاض نے 902 نمبر لیکر دوسری اور قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے محمد حسیب جمیل نے 896 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 16 جون سے شروع ہوں گے۔ مزید برآں ڈی پی ٹی تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2022ء میں 17 کالجوں کے 429 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 386 پاس اور 43 فیل ہوئے- کامیابی کی شرح 89.98 فیصد رہی۔ بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کے محمد عبداللہ نے 789/900 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی راعنہ احسان نے 777 نمبر لیکر دوسری اور بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کی بسما ملک اور شوانا آفتاب نے 774 نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button