سٹی

صارفین کی سہولت کے لئے لیسکو کی جانب سے ای- کچہری بروزبدھ منعقد کی جائے گی

ٰؒلاہور (خبر نگار(
ٰؒلیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئرشاہد حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ مورخہ17مئی2023 بروز بدھ کو LESCO PMDU فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے۔لیسکو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج کئے گئے فیس بک پیج کے ذریعے اپنی شکایات لیسکو چیف تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں، ای کچہری کے دوران اپنا مکمل پتہ، رابطہ نمبر، اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لازمی بتائیں تاکہ آپ کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ لیسکو چیف کی زیر صدارت ای کچہری میں تمام ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور سرکلز کے ایس ایز بھی لیسکو چیف کے ہمراہ آن لائن ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ ای کچہری وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے۔فیس بک پیج پر لائیو لیسکو چیف براہ راست عوام کی شکایات سنیں گے اور ان شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔اس طرح صارفین بجلی اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر بجلی سے متعلقہ اپنے مسائل باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچا سکتے ہیں اور ان کی شکایات کا ازالہ لیسکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button