سٹی

پی ایچ اے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

لاہور (سپیشل رپورٹر)پی ایچ اے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کاانعقاد پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں کیا گیا۔ تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہروٹو ، اے ڈی جی صفی اللہ ، ڈائریکٹر ایڈمن سید موسی علی بخاری ،ڈائریکٹرہیڈکواٹر ، مارکیٹنگ ، فنانس ، پی این ڈی ، کواڈینشن، ترجمان پی ایچ اے اور تمام ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔ ڈی جی پی ایچ اے نے محکمہ میں سروس مکمل کرنے والے ڈائریکٹر علی نواز شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کو پھولوں کا گلدستہ اور اعزاز شیلڈ بھی پیش کی ۔ اس موقع پر تمام ڈائریکٹر نے بھی علی نواز شاہ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے حوالےسے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button