یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام نرسوں کیلئے جدید کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم
لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ورلڈ نرسنگ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اشفاق الرحمن، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈی جی نرسنگ ڈاکٹر منزہ چیمہ اور جناح ہسپتال میں خدمات سر انجام دینے والی نرسوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ورلڈ نرسنگ ڈے کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا۔بعدازاں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے کی مناسبت سے آگاہی واک کی قیادت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ نرسنگ کے شعبہ کو میڈیکل فیلڈ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ ہمیں نرسنگ کے شعبہ کو اس کا اصل حق دلانا ہے۔ میرے لئے بطور ایک وزیر نرسنگ کا شعبہ پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ کی قیادت میں جناح ہسپتال میں نرسیں مریضوں کی بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔نگران صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام نرسوں کیلئے جدید کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔نرسوں کی جدید کورسز کے دوران کمیونیکیشن سکلز کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔نگران صوبائی وزیر صحت نے نرسوں کو بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ نے کہاکہ کسی بھی ہسپتال میں نرس مریض کے بہتر علاج کی علامت ہوتی ہے۔نرسنگ کے شعبہ میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ نے ورلڈ نرسنگ ڈے کے موقع پر نرسوں کی خدمات کو بے حد سراہا۔
٭٭٭٭