لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بدھ کے روز بی ایس سی آنرز تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تھرڈ پروفیشنل بی ایس سی آنرز نیوٹریشن کے امتحانات میں 89 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 87 پاس اور دو فیل ہوئے۔ تینوں پوزیشنز راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کی طالبات نے حاصل کیں۔ ثانیہ مجاہد نے 578 نمبروں کے ساتھ پہلی، ماہم طارق نے 576 نمبروں کے ساتھ دوسری اور تحلیل عبد القدیر نے 565 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی ایس سی آنرز ایمرجنسی اینڈ انٹینسوو کئیر ٹیکنالوجی میں 12 امیدواروں نے امتحان دیا اور رزلٹ سو فیصد رہا۔ اسی طرح بی ایس سی آنرز اکوپیشنل تھراپی میں 18 امیدواروں نے امتحان دیا اور سب پاس ہوگئے۔ تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close