پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں کچہ گرینڈ آپریشن کا 43 واں روز بھی جاری رہا

رحیم یار خان پولیس کچہ رجوانی میں داخل ، جزیرہ نما رجوانی میں اغوا برائے تاوان وارداتوں کے سرغنہ میرا لٹھانی کے خفیہ ٹھکانے کا کنٹرول سنبھال لیا،

اندرون کچہ میں پولیس نے ڈاکوؤں کی درجنوں کمین گاہیں، خفیہ ٹھکانے اور مورچے تباہ و مسمار کر کے نظر آتش کر دئیے ہیں، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید

لاہور(خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں کچہ گرینڈ آپریشن 43 واں روز بھی بھرپور کارروائیاں کے ساتھ جاری رہا اور پنجاب پولیس ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کی مزاحمت کو کچلتے ہوئے آگے بڑھنے میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس کچہ رجوانی میں داخل ہوگئی اور جزیرہ نما رجوانی میں اغوا برائے تاوان وارداتوں کے سرغنہ میرا لٹھانی کے خفیہ ٹھکانے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ مزید پیش قدمی بھی جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی سربراہی میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد پولیس خطرناک جزیرہ نما کچہ رجوانی میں داخل ہو گئی، پولیس نے کئی روز سے جزیرہ نما کچہ رجوانی کا محاصرہ کر رکھا تھا، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ دریائے سندھ کے درمیان وسیع و عریض آئی لینڈ کا ڈاکو فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کے خلاف بھاری ہتھیاروں سے مسلسل مزاحمت کرتے چلے آ رہے تھے تاہم پولیس کی حتمی اور فیصلہ کن کارروائی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکوؤں کی پوزیشنوں پر پن پوائنٹ فائرنگ کی اور ڈاکوؤں کے مورچے اڑا کر رکھ دیئے، پولیس فورس نے جزیرہ نما کچہ رجوانی میں اغوا برائے تاوان کے سرغنہ میرا لٹھانی کے خفیہ ٹھکانے پر قبضہ جما لیا،ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بتایا کہ پولیس نے کچہ رجوانی میں انٹری کے لئیے مختلف اطراف سے بکتر بند گاڑیوں کی مدد لیتے ہوئے کشتیوں کا استعمال کیا، رضوان عمر گوندل ڈی پی او نے مزید کہا کہ کچہ رجوانی میں ڈاکو میرا لٹھانی نے پولیس کے خلاف خندقیں کھود رکھی تھیں ، کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کی اغوا برائے تاوان کے مغویوں کو باندھ کر رکھنے والی زنجیریں برآمد، ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس کچہ رجوانی میں موثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، کچہ رجوانی سے ڈاکوؤں کو ہمیشہ کے لیے بے دخل کر دیا گیا جائے گا، ڈی پی او رحیم یار خان نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان پولیس کے 43 روز سے جاری کچہ آپریشن میں تین ڈاکو ہلاک، اٹھائیس گرفتار، پانچ سرنڈر ہوئے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ہے۔ آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے کہا کہ اندرون کچہ میں پولیس نے ڈاکوؤں کی درجنوں کمین گاہیں، خفیہ ٹھکانے اور مورچے تباہ و مسمار کر کے نظر آتش کر دئیے ہیں، کچہ میں پولیس کی موثر طور پر موجودگی اور کچہ کریمنلز کی واپسی کو ناممکن بنانے کے لیے متعدد پولیس کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button