افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی سیاسی تعصبات سے بالاتر ہو کر صرف اپنے فرائض کو مقدم رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہداء اورغازیوں کے اعزازمیں جی ایچ کیومیں تقریبِ تقسیم اعزازات ہوئی، سپہ سالار نے پاک فوج کے افسران وجوانوں کو اعزازات سے نوازا۔
بیان کے مطابق 51 افسران کو ستارہ امتیاز،22 افسران کو تمغہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو “یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “ منانے کا اعلان کر دیا۔