سٹیکاروبار

بینکنگ ا ور کارپوریٹ سیکٹر کے تعاون سے ریونیو جنریشن کےبہتر مواقع حاصل کیے جائیں گے۔محمد علی رندھاوا

بینک آف پنجاب مستقبل میں ایل ڈی اے کے ساتھ ایم او یو سائن کرے گا. کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بینک آف پنجاب کے وفد کی ملاقات

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوانے کہا ہے کہ بینکنگ سیکٹر اور کارپوریٹ سیکٹر کے تعاون سے ریونیو جنریشن کے بہتر مواقع حاصل کیے جائیں گے۔وہ ملاقات کے لیے آنے والے بینک آف پنجاب کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔
وفد میں گروپ ہیڈ بینک آف پنجاب اسٹریٹیجی اینڈ اسٹریٹجک انیشیوٹیو نوفیل داؤد اور ندیم عارف بٹ ہیڈ پبلک سیکٹر ڈیپازٹ ڈیپارٹمنٹ ودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ایل ڈی اے کے اہم منصوبوں کے متعلق وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بینک آف پنجاب مستقبل میں ایل ڈی اے کے ساتھ ایم او یوسائن کرے گا اور ایل ڈی اے کو بہتر سرمایہ کاری کے لیے سفارشات فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بینک آف پنجاب ایل ڈی اے اور بڑے سرمایہ کاری گروپس کے درمیان رابطہ کاری کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز عمران علی ، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ سید منور بخاری ، چیف انجینئر اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید چوہان اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button