کمشنر لاہور محمد علی رندوا کا پی ایچ اے ہیڈکوارٹر کا دورہ
اجلاس میں پی ایچ اے کے بزنس پلان، مین شاہراؤں اور علامہ اقبال ائرپورٹ کی خوبصورتی پلاننگ کا جائزہ لیا گیا۔
لاہور (سپیشل رپورٹر)کمشنر لاہور محمد علی رندوا نے پی ایچ اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پی ایچ اے کے بزنس پلان، مین شاہراؤں اور علامہ اقبال ائرپورٹ کی خوبصورتی پلاننگ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی کمشنر لاہور کو شہر میں جاری پروجیکٹس ، محکمے کے ریونیو ، ہارٹیکلچر ،پلانٹیشن اور اربن فاریسٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے پی ایچ اے کو اپنے ریونیو کو بڑھانے کیلئے جیلانی پارک میں بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایات بھی دی ۔ اس موقع پر اجلاس میں ایئرپورٹ مینجر ندیم احمد خان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے۔ آرکیٹیکٹس۔ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ائرپورٹ ، ڈائریکٹرانجینئرنگ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہر کی ہارٹیکلچر خوبصورتی اورشجرکاری و میواکی سب ملکر انسداد سموگ مہم کا بھی حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کی آمدن میں اضافہ و خود انحصاری کیلئے تجاویز حکام بالا سے منظوری کیلئے بھیجیں گے ۔شجرکاری مہم کا ہر پودا ٹیگ ہوگا۔ ایپلیکیشن مکمل ہورہی ہے۔شہری بھی ٹیگ کرینگے۔ لاہور شہر سمیت ڈویژن کا اپنا درخت ڈیٹا بینک ہوگا۔ہر محکمہ ٹیگ کریگا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایئرپورٹ رن وے۔و اطراف پر ہارٹیکلچر ورک کا 3ڈی ماڈل تیار کیا جائے ۔ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے پی ایچ اے کا کلیدی کردار ہے ۔