
جہانگیرترین گروپ نے نئے سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان“ کے قیام کا اعلان کردیا۔
لاہورکے نجی ہوٹل میں عبدالعلیم خان اورعمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہا نگیرترین نے نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان“ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنےکامقصدملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالناہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک نازک دورسےگزررہاہے، روایتی سیاستدان نہیں تھااس لیےتاخیرسےسیاست میں آیا۔







