پاکستانتعلیمسٹی

یو ایم ٹی میں پوسٹ بجٹ 2023 پر خصوصی سیمینار کا انعقاد۔

لاہور (خبر نگار)  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور ڈاکٹر حسن مراد سکول آف مینجمنٹ کے تحت پوسٹ بجٹ 2023 کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ فہیم الرحمن سیگل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پر پروفیسر عابد شیروانی، سینئر تجزیہ کار عدنان عابد، سابقہ چیئرمین ایف بی آر پروفیسر سہیل احمد، انڈسٹری سے ماہرین سمیت یو ایم ٹی سٹاف، فیکلٹی اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی نے سیمینار میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت چلانے میں بجٹ کا قلیدی کردار ہوتا ہے کیونکہ اسی کے تحت مستقبل کے تمام امور کی پلاننگ کی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بجٹ ہمارے معاشرے کے ہر تبکے پر اثرانداز ہوتا ہے۔ صنعتکاری کے فروغ پر بات کرتے انکا کہنا تھا کہ جب تک شعبہ صنعت مین جدت اور بہتری نہیں آئیگی ہماری درآمدات بہتر نہیں ہو سکیں گی لہذا سالانہ بجٹ میں اس چیز کا خاص خیال کرنا چاہیئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایکڈیمیا اور انڈسٹری میں باہمی روابط بہت مضبوط ہونے چاہیئں تا کہ ہر سال یونیورسٹیوں سے لاکھوں فارغ التحصیل طلباء کا مستقبل روشن ہو اور وہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ فہیم الرحمن سیگل نے تقریب سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بجٹ شعبہ صنعتکاری اور کاشتکاری کے حوالے سے بہتر ہونا چاہیئے تاکہ ہماری برآمدات مین اضافہ ہو سکے کیونکہ برآمدات کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہیں۔   فہیم الرحمن سیگل کا مزید کہنا تھا کہ شروع سے ہی ہماری ملکی پالیسیز بہت خراب ہیں لہذا ہمیں مختلف سیکٹرز کے بارے میں کارآمد پالیسیز بنا کے ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا کیونکہ ایسا کرنے سے ہی ہم ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر پروفیسر سہیل احمد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اپنے انڈسٹریل سیکٹر کو مضبوط نہیں کرینگے تب تک معاشی مشکلات کا شکار رہیں گے۔ ماضی میں ہم ایشیاء میں سب سے زیادہ مضبوط ملک تھے لیکن اپنی لا پرواہی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بد حالی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہم سے پیچھے رہنے والے ممالک آج ہم سے بہت زیادہ ترقی یافتہ بن چکے ہیں۔ پروفیسر سہیل نے کا کہناتھا کہ جن سیکٹر ز میں ابھی بہت کام ہو سکتا ہے ہمیں ایسے سیکٹرز کیلئے دوست بجٹ متعارف کروانا چاہیئے۔

تقریب کے ا ختتام پر ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی نے فہیم الرحمن سیگل سمیت دیگر مہمانوں کوسوینئرز پیش کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button