
لاہور(خبر نگار ،کرائم رپورٹر)
ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں سائلین کی شنوائی کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔ سید علی ناصر رضوی نے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے۔ کھلی کچہری میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔پولیس افسران مقررہ اوقات میں تھانوں،دفاتر میں موجود رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی وقت میرے پاس اپنے مسائل کے حل کیلئے آسکتے ہیں۔







