
اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کنوینئر رانا مقبول احمد نے کی۔ وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج جسٹس انور کی بھی منظوری دیدی گئی۔
جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری سے عدالت عظمیٰ میں ججز کی مجموعی تعداد 16ہو جائے گی۔
جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں جنھیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔






