
اسپیشل سینٹرل عدالت کےجج بخت فخربہزاد سلیمان شہبازسمیت دیگرکی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
عدالتی حکم پر پی ٹی آئی دور حکومت میں مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم عدالت پیش ہوئی۔ ایف آئی اے کے افسران اپنےجواب سے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔
جج بخت فخربہزاد نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کے ساتوں والیم میں ملزمان کے خلاف ثبوت ہیں تو بتاؤ یہ نا ہو تم کو جیل بھیج دوں۔ جس پر ایف آئی اے کے افسران کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔







