
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی درخواست پرسماعت کی جس میں جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کے اقدام کوچیلنج کیا گیاہے۔
عدالت میں پرویزالٰہی نے بتایا کہ وہ ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہیں وہاں مسائل کےعلاوہ کچھ نہیں ہے، کمرے میں ہی واش روم ہے۔میرے پائوں پھول گئے ہیں،سروسزاسپتال علاج کے لیے بھیج دیں۔
عدالت نے پوچھا کہ اس کے علاوہ کیا راستہ ہوسکتا ہے؟ جس پر پرویز الٰہی نے کہا انہیں ضمانت دے دیں۔ اس پرعدالت میں قہقہے لگ گئے۔
لاہورہائیکورٹ نے پرویزالٰہی کوسہولیات کی عدم فراہمی پرایڈیشل چیف سیکرٹری اورآئی جی جیل خانہ جات کل طلب کرلیا۔







