پاکستانسٹیسیاست

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور حکومت میں ڈیڈلاک برقرار

پینشن ،لیو انکیشمنٹ ، گریجویٹی اور تنخواہوں وپینشن میں کمی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے ۔ خالد جاوید سنگھیڑہ

دھرنا دوسرے بھی جاری ہے اور تاتسلیم مطالبات جاری رہے گا ۔ چوہدری سرفراز

(خبر نگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین کا دھرنا سول سیکرٹریٹ کے سامنے دوسرے روز بھی جاری ۔ آگیگا قائدین چوہدری سرفراز ، خالد جاوید سنگھیڑہ ، ڈاکٹر طارق کلیم ، ندیم اشرفی ، ظفر علی خان ، رخسانہ انور ، مختار گجر ، راجہ طاہر محمود ، بشیر وڑائچ ، گل نواز سواتی ، ضیاءاللہ نیازی ، رانا لیاقت علی ودیگر نے کہا کہ حکومت کی طفل تسلیوں پر یقین نہیں رکھتے پہلے ہی حکومت پنجاب ملازمین کی لیو انکیشمنٹ ، پینشن میں کمی کر کے شب خون مار چکی ہے اور اب وفاق کی طرف سے تنخواہوں اور پنشن میں اعلان کردہ اضافے پر عمل درآمد نہ کر کے ملازمین کا معاشی قتل عام کیا ہے جوکسی صورت قبول نہیں مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا مذاکرات مطالبات کی منظوری سے مشروط ہیں پنجاب کے ملازمین کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے دھرنے میں رحمان باجوہ چیف کوآرڈینیٹر اور مرکزی چیئرمین آگیگا پاکستان حیدر علی کی قیادت میں سمیع اللہ چیئرمین آگیگا خیبرپختونخوا ، وزیر زادہ ودیگر نے بھی شرکت کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملازمین کش پالیسیاں ختم نہ کیں تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں شروع کردیا جائے گا لہذا وزیراعظم پاکستان پنجاب کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی معاشی ناانصافیوں کا نوٹس لیں اور پنجاب حکومت کو سرکاری ملازمین کو وفاق کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کرنے جبکہ پینشن ، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم جاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button