انٹر نیشنلتازہ ترین
ترک صدر دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق متعدد سعودی حکام کو اردوان کا استقبال کرتے ہوئے دکھایا۔
اپنے دورے کے دوران رجب طیب اردوان سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے ترک صدر سعودی ترک بزنس مین فورم سے پہلے ایک تقریر بھی کریں گے۔
رجب طیب اردوان کا سعودی عرب کا دورہ 17 سے 19 جولائی کے درمیان خلیجی ممالک کے دورے کا پہلا پڑاؤ ہوگا جس میں قطر ، متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔






