پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر کو فون

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی۔

دوران گفتگو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے امیرِ قطر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی گئی، جس پر امیر قطر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ساتھ مل کر کام کرنے اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button