
لاہور (خبر نگار)
پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی کے چیف چودھری سجاد نذیر کے اعزاز میں میاں سلیم صدر گریٹر لندن نے ظہرانہ دیا جس میں میاں شاہ جہان,راجہ اصغر,ڈاکٹر افتخار,چودھری نثار جواینٹ سیکرٹری پیپلز پارٹی گریٹر لندن اور چودھری محمد نذیر اور چودھری اسد نذیر سمیت دیگر نے شرکت کی, اس موقع پر خطاب کرتے ہوے چودھری سجاد نذیر کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ بھٹو شہید کے خاندان کے ساتھ وفا کی ہے بی بی شہید نے اپنی زندگی کا آخری سفر بھی لندن سے شروع کیا تھا اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں بھی ان کی لیڈر شپ میں لندن سے پاکستان آیا اور یہاں پر آکر بحالی جمہوریت کی جدوجہد میں حصہ لیا اگر آج بی بی شہید زندہ ہوتیں تو یقینی طور پر پاکستان کے معاشی حالات آج کی صورت حال سے مختلف ہوتے,اس موقع پر تقریب کے میزبان میاں سلیم کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے دل اپنے وطن کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم جہاں تک ممکن ہو سکا اپنے وطن عزیز کی خدمت کرتے رہیں گے بہتر ہوگا کہ اورسیز کی پالیساں تشکیل دیتے وقت ان سے اہم مشاورت کی جاے۔







