
لاہور (خبر نگار)
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں لوکل سیلف گورنمنٹ پر ڈپلومہ کورس کے دوسرے بیج کی سٹڈی کا جائزہ لینے کے لئے پارٹنرز کا خصوصی اجلاس کا انعقاد جس میں فکلیٹی ممبرز اور پارٹنر سول سائٹی آرگنائزیشن کے متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی،جن میں ڈاکٹر ارم خالد چیئرپرسن شعبہ سیاسیات،ڈاکٹر مبین،ڈاکٹر ظل ہما،بشری خالق ایگزیکٹو ڈائریکٹروائز، زاہد اسلام ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگت ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن،محمد تحسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیپ پاکستان،احمد رضا پروگرام کوآرڈینیٹر شرکت گاہ،ساجد علی ڈائریکٹر پروگرامز،شہزاد حیدر خان پروگرام مینجر،افشاں نازلی پروگرام آفیسر سنگت ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن شامل ہیں۔جائزہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ پر ڈپلومہ کی افادیت کو بڑھانے کے لئے پنجاب گورنمنٹ کے متعلقہ حکام سے ملاقات کرنے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر انٹرنشنل اداروں کو ساتھ ملانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر ارم نے کہا ڈپلومہ کورس کے دوسرے بیج میں22سٹوڈنٹس ہیں اگست میں پہلا سمسٹر ختم ہو جائے گا اسی طرح دسمبر2023 ءمیں دوسرا سمسٹر ختم کریںگے۔ تا کہ آئندہ سال جنوری سے ڈپلومہ کورس شروع کیا جا سکے۔زاہد اسلام نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں دفعہ کے داخلہ جات سول سوسائٹی نے اپنے ذرائع کو بروےکار لا کر بطور سیلف سپورٹ تعلیمی پروگرام مکمل کئے ہیں اب ہماری کوشش ہونا چاہیے کہ آئندہ سے شعبہ سیاسیات اس ڈپلومہ کورس کو یونیورسٹی کے مروجہ قوائد کے تحت خود سے جاری کر ئے اور اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی کرے۔اس مقصد کے لئے پارٹنرز کوشش کریں گے کہ آئندہ سیشن کو یونیورسٹی اپنے ریگرلر تعلیمی ڈسپلن کا حصہ بنائے۔ سٹوڈنٹس کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے موٹیویشنل سپیکرز کو بھی ڈپلومہ کورس کے سٹوڈٹس سے ملاوانے کا فیصلہ کیا گیا-بشری خالق نے کہا کہ ڈپلومہ کورس میں طلبہ و طالبات میں قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے اس اغرض سےسٹوڈنٹس کو سول سوسائٹیز کی مختلف سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔ساجد علی نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس کو میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں انٹرنشپ کے لئے ریفر کیا جا سکتا ہے اور اس انٹرنشپ کے دوران کوئی ریسرچ سٹڈی بھی کی جا سکتی ہے تا کہ ہم بھی اس کو استعمال میں لا سکیں۔ڈاکٹر مبین نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس بار سٹوڈنٹس کا لیول آف انڈر سٹیڈنگ پچھلے بیج کی نسبت بہت فرق سے ہے۔ اس موقع پرمحمد تحسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپلومہ کورس کرنے والے سٹوڈنٹس کے لئے لوکل گورنمنٹ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لئے لوکل گورنمنٹ کے سرورس رولز میں ڈپلومہ ہولڈرز کے خصوصی رعایت کی کوشش کی جائے گی دی جائے۔
جائزہ اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں ڈپلومہ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔اگست کے آخری ہفتے میں ایک وفد کی صورت میں پنجاب کے وزیراعلی اور لوکل گورنمٹ افسران سے باہمی ملاقات کریں اور اسی پروگرام کو مستقل کرنے کے لئے ضروری حمایت حاصل کی جا سکے۔دوسرے سمسٹر کے عرصہ میں کم از کم دو سیمینارز اور دو Discussion Forum منعقد کئے جائیں گے،جن میں ایکسپرٹس کو بلایا جائے گا۔آئندہ جلد ہی مزید ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے جس میں ڈپلومہ کورس کے سلیبس اور پڑھایا جانے والے مواد اور طریقہ تدریس کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی جا ئیں گی۔ دوسرے سمسٹر میں ڈیپارٹمنٹ سٹوڈنٹس کے انٹرنشپ اور ریسرچ کے حوالہ سے عملی پروگرام بنا کر جلد ہی شیئر کرے گا۔







