
وزیراعظم شہبازشریف نے حمزہ خان کو بطورانعام ایک کروڑروپے کا چیک دیا۔ حمزہ خان کے والدین بھی شریک تھے۔
حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی ،آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین – ایک سے شکست دی تھی۔
حمزہ خان کا اسلام آباد ائیر پورٹ پرپرتپاک استقبال کیا۔







