سی بی ڈی پنجاب کا جشن آزادی کے جشن کے لئے اہلیان لاہور کے لئے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ۔
لاہور (خبرنگار) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سید محسن رضا نقوی کی رہنمائی میں پاکستان کا یوم آزادی حب الوطنی کے جذبے سے منایا۔ ایسی جذبے کے تحت لاہور میں سی بی ڈی پنجاب ہاؤس میں ایک پروقار پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس پروقار تقریب میں سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین، سی او او سی بی ڈی پنجاب، بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، چیئرمین پی سی بی ڈی ڈی اے، فضیل آصف جاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل سی بی ڈی پنجاب، محمد عمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس، سید حبان سبحانی، اے ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے کیپٹن (ر) شمیر اقبال اور سی بی ڈی پنجاب کی سینئر مینجمنٹ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔،۔ سی بی ڈی پنجاب کے عملے نے بھی اس تقریب میں شرکت کی، جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ آزادی خودمختاری کا دوسرا نام ہے۔آزاد سوچ،اتحاد، تنظیم اور یقین سے ہم اس ملک وقوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔سی بی ڈی پنجاب ایک ایسی اتھارٹی ہے جو کہ نہ صرف شہری ترقی بلکہ قومی ترقی پر بھی کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے وژن کے عین مطابق سی بی ڈی پنجاب پاکستان اور خصوصا پنجاب کی ترقی کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔
سی بی ڈی پنجاب کے سی او او، بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کہا، ”اس اہم موقع پر، ہم اپنے ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں۔ آزادی اور اتحاد کا جذبہ ہماری کوششوں کے ذریعے گونجتا ہے جب ہم اپنے ملک پاکستان کے پرچم کو بلند کرتے ہیں تو ہم صرف جھنڈے کو نہیں بلکہ ملک کے عظمت ووقار کہ بلند کرتے ہیں ”