
فاطمہ جناح الیون نے بیگم رعنا لیاقت علی الیون کو 2-1سے شکست دیدی
لاہور (خبر نگار) ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی پچ ٹو پر خواتین کا نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا، میچ میں فاطمہ جناح الیون نے بیگم رعنا لیاقت علی الیون کو 2-1سے شکست دیدی،میچ سے قبل کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین سے تعارف کرایا گیا،کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، نمائشی میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے، فاطمہ جناح الیون نے دو گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی جبکہ بیگم رعنا لیاقت علی ایک گول کرسکی اس طرح نمائشی میچ کی فاتح فاطمہ جناح الیون رہی، اس موقع پر سحرش گھمن، کھلاڑیوں اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔







