سٹی

کمشنر لاہور کی انسداد سموگ، صحت مند ماحول کیلئے سائیکلنگ ایونٹ منعقد کرانے کی ہدایت

ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے، پی ایچ اے کے تعاون سے فیملی سائیکلنگ ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے انسداد سموگ، صحت مند ماحول اور شہری مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سائیکلنگ ایونٹ منعقد کرانے کی ہدایت کر دی۔ ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے، پی ایچ اے کے تعاون سے فیملی سائیکلنگ ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لبرٹی گول چکر سے صدیق ٹریڈ سنٹر تا لبرٹی چوک بائی سائیکل کے لیے گرین لائن مختص کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر بروز اتوار سہ پہر 5 بجے فیملی سائیکلنگ ایونٹ کانعقاد کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی دعوت پر سائیکلنگ گروپس، فیملیز، بچے اور میڈیا ہاوسز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ سائیکلنگ ایونٹس کو کیلنڈر آف ایئر میں شامل کرکے ایک مستقل سیریز آف سائیکلنگ ایونٹس شروع کی جائے گی۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آمدہ اتوار کو فیملیز، بچے، طلبہ و طالبات و شہری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری اپنی سائیکل ساتھ لائیں۔ خوبصورت فیملی ایونٹ میں حصہ لیکر صحت مند ماحول کیلئے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کریں۔ سائیکلنگ ایونٹ کا مقصد شہر میں ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور شہر ہمارا گھر ہے اس کے صحت مند ماحول کے فروغ کیلئے شہری آگے آئیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد سموگ، صحت مند ماحول اور شہری مثبت سرگرمیوں کے فروغ بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، ڈائریکٹر ایل ڈی اے آصف حسین، سائیکلنگ گروپ نمائندوں و دیگر افسران نے شرکت کی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button