سٹیسیاستکھیل

سپورٹس کے فروغ،ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے سپورٹس سٹریٹیجی بنارہے ہیں،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب

سپورٹس کیلنڈر میں تحصیل سے لیکر صوبہ کی سطح تک کا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے گا،ہر ضلع، ڈویژن اور پنجاب کی اپنی اپنی ٹیمیں بنائی جائیں گی،شاہد زمان

سپورٹس بورڈ پنجاب ہائی پرفارمنس فری ٹینس ٹریننگ کیمپ میں صوبہ بھر کے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوا ہے، ٹینس کا نیاٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے سپورٹس بورڈ پنجاب ہائی پرفارمنس فری ٹینس ٹریننگ کیمپ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں سوینئر تقسیم کئے

لاہور (خبر نگار)۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ دو سالہ سپورٹس کیلنڈر کی تیاری جاری ہے جس سے کھلاڑی مستقبل میں مستفید ہوتے رہیں گے، سپورٹس کے فروغ،ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے سپورٹس سٹریٹیجی بنارہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب ہائی پرفارمنس فری ٹینس ٹریننگ کیمپ 2023ء میں صوبہ بھر کے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوا ہے، ٹینس کا نیاٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ٹینس کورٹس نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالے سپورٹس بورڈ پنجاب ہائی پرفارمنس فری ٹینس ٹریننگ کیمپ 2023کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپ رشید ملک،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور ٹینس کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے کیمپ میں حصہ لینے والے پنجاب بھر کے 36گرلز اور بوائز کھلاڑیوں میں سوینئرز تقسیم کئے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی طویل عمل ہے جس پر کام کررہے ہیں، سپورٹس کیلنڈر میں تحصیل سے لیکر صوبہ کی سطح تک کا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے گا،ہر کھیل کا کیلنڈر بنارہے ہیں،ہر ضلع، ڈویژن اور پنجاب کی اپنی اپنی ٹیمیں بنائی جائیں گی،تمام اداروں کی سطح پر ٹیمیں ہیں،ان کے کھلاڑی ہماری نرسریوں سے ہی تیار ہوئے ہیں،سپورٹس سٹریٹیجی میں کھلاڑیوں کی تربیت،خوراک اور فٹنس پر کام کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ رشید ملک ٹینس کی ترقی کے لئے بہترین کام کررہے ہیں،کیمپ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ان کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔
ڈائریکٹر کیمپ رشید ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی پرفارمنس فری ٹینس ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے شکر گزار ہیں، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان ٹینس کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کررہے ہیں، اگلے سال انٹرنیشنل ٹینس سٹار پاکستان مدعو کریں گے، ڈائریکٹر کیمپ رشید ملک،ڈیوس کپر ہیرا عاشق، احمد بابر،عمران بھٹی، کیمپ کوآرڈینیٹر فہیم صدیقی،فزیکل ٹرینر اظہر حسین کو نقد انعامات دیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button